0

سخاکوٹ میں سرکاری اٹا کا حصول مشکل مستحقین نے سخاکوٹ مین جی ٹی روڈ کو بند کردیا

ملاکنڈ (مانند نیوز) سخاکوٹ میں سرکاری اٹا کا حصول مستحقین کو مشکلات کا سامنا۔ مستحقین نے سخاکوٹ مین جی ٹی روڈ کو بند کردیا۔ سرکاری آٹا کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا۔ مستحقین سرکاری آٹا کے حصول میں انتظامیہ کساتھ تعاون نہیں کر رہے جس کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر درگئی کا موقف۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ میں سرکاری آٹے کے حصول کیلئے ہرروز سے عوام کا جم غفیر اومنڈ آتا ہے جس میں مردو خواتین کیساتھ ساتھ معزوز افراد بھی شامل ہوتے ہیں کی ایک بڑی تعداد سرکاری آٹا پوائنٹ میں آٹا کے حصول کیلئے گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرتے ہیں ان مستحقین کیلئے مفت آٹے کی تقسیم ریلف کی بجائے زخمت اور تکلیف بن گئی ہے۔ مستحقین کا کہنا ہے کہ ہم سے دو دن قبل شناختی کارڈیں لئے گئے ہیں جبکہ ابھی تک ہمیں سرکاری آٹا نہیں ملا اور ہم ہر روز ذلیل وخوار ہورہے ہیں جبکہ ان میں بعض مستحقین نے محکمہ فوڈز والوں پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ ان سے شناختی کارڈیں چیک کرنے کے بہانے لیکر اگلے روز انہیں کہا جاتا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ اپنا اٹا وصول کر چکے ہیں جبکہ ان مستحقین کا موقف تھا کہ سرکاری اٹا انہیں سرے سے ہمیں ملا ہی نہیں جس کے خلاف مشتعل عوام نے مین جی ٹی روڈ کو بند کردیا اور سرکاری اٹا کی تقسیم کار میں منہ مروت کا الزام عائد کیا گیا مین جی ٹی روڈ بند کرنے کی وجہ سے عوام اور سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کے طلباء وطالبات کیساتھ ساتھ سواریوں بھی کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔اے ڈی سی ریلف محمد عمر، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زید صافی، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ اور پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ خان علی نے مشتعل عوام سے مذاکرات کئے اور مین جی ٹی روڈ کوہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد شہباز خان نے میڈیا کو بتایا کہ سرکاری آٹا کے مستحقین انتظامیہ کیساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہے جسکی وجہ سے سرکاری آٹا کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے مستحقین کی ایک بڑی رش قطاروں کی بجائے دھکم پیل کرتے ہے جس سے خدانخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے جب کے اس کے ساتھ ساتھ باہر کے اضلاع سے بھی لوگ آتے ہیں جس نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا کے تقسیم کار کیلئے نیا طریقہ وضع کر رہے ہے تاکہ مستحقین کو سرکاری آٹا آسانی سے مل سکیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں