0

لاہور، پی ٹی آئی کا جلسہ، شہر کے مختلف راستے کنٹینرز لگا کر بندکر دیئے گئے

لاہور(مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے مینار پاکستان میں پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے لاہور شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا۔حکومت نے ریلوے سٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے بند کر دیئے، شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پر دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، راوی پل بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنمائوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں