0

پشاور،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم کو مزید سرد کر دیا جبکہ سرد ہوائوں سے سردی میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان میں 36ملی میٹر ریکارڈپارا چنار، سید و شریف، دیر میں 6،6،کالام 2اور تیمرگروہ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔واضح رہے کہ بارش کے باعث صوبے بھر میں سردی کی شدت ایک مرتبہ پھر بڑ ھ گئی ہے تاہم بارش سے پشاورکے نشیبی علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ جانے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سمیت پیدل آمد و رفت بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں