0

پنجاب میں29 مارچ سے فی خاندان بیک وقت 20 کلو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور مفت آٹا رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نگران صوبائی وزراء اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریبا 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں جس پر کابینہ نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی۔کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں