0

فتنے،فسادی، دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ حقیقی آزادی جو جانور نیوٹرل،جنرل باجوہ کی تاحیات ایکسٹینشن سے لے کر شہباز شریف سے ہوتی ہوئی محسن نقوی اور امریکہ سے معافیوں تک پہنچی آج حقیقی طور پر دفن ہو چکی ہے جس کا جنازہ آج رات مینارِ پاکستان میں پڑھا جائے گا۔فتنے،فسادی، دہشت گرد سے حقیقی آزادی دلوانے کا وقت آ گیا۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹرپر جاری بیان کے جواب میں کیا۔ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مینارِ پاکستان میں فارن فنڈنگ،توشہ خانہ چوری اور ٹیریان کو اپنانے پہ بھی روشنی ڈالیں،قوم کو بتائیں کہ چار سال مہنگائی،بے روزگاری اور تباہی کی دلدل میں پاکستان کو دھنسایا،مملکت کو لوٹا، جس نے تباہی اور تقسیم کی دلدل میں ڈالا ہو وہ نکال نہیں سکتا وہ صرف فراڈیا اور دہشت گرد ہوتا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں