0

پبی ، مارکیٹوں، عبادت گاہوں،اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

پبی (نما ئندہ مانند ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بازاروں، مارکیٹوں، عبادت گاہوں،اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل۔عوام بلا خوف وخطر اپنے عبادات کر سکیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمودتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود نے رمضان المبارک میں امن وامان کی فضاءبرقرار رکھنے کیلئے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے میں عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ عوام اپنی عبادت اور خریداری پوری یکسوئی سے بلا خوف و خطر کر سکیں۔پولیس اہلکاروں کی عبادت گاہوں، بازاروں، مارکیٹوں، میں خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے رش والی مقامات اور اہم چوکوں پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری و سپیشل رائیڈرزسکواڈبھی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ضلع بھر کے تمام بازاروں میں ہر قسم گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔خواتین کے خریداری والے بازاروں میں لیڈیز پولیس اہلکار کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔تمام سرکل SDPOs،تھانہ جات کے SHOs، انچارج چوکیات سحری اور افطاری کے اوقات میں اپنے علاقہ اختیارمیں موجود پولیس جوانوں کیساتھ عوام کی حفاظت کی خاطر گشت پر رہیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو بہترین سہولیات و سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔پولیس کی اصل عبادت ہی عوام کی حفاظت کرنا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں