0

امریکی ریاستوںمیں طوفان سے تباہی، اموات 26ہو گئیں

واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکی ریاستوں مسی سپی اورالاباما میں طاقتورہوا کے بگولوں سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے،مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 26 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوا کے بگولے سے 274 کلومیٹر تک تباہی کے آثار نمایاں اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔دو روزقبل آنے والے طوفان میں مغربی مسی سپی کا ٹائون رولنگ فورک سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ حصوں میں ہنگامی صورتِ حال نافذ کردی گئی۔ مسی سپی،الاباما اورٹینیسی کی ریاستوں میں 26ہزارصارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔مسی سپی اورالاباما میں طوفانی ہوائوں،اولیاورہوا کے بگولے چلنے کا امکان ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں