بنوں(مانند نیوز)ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل بنوں کی بڑی کارروائی۔کمپوزیٹ سرکل بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ملزم افغان شہریوں کے لئے پاکستانی شناختی کارڈ، ڈومیسائل، پاسپورٹ اور دیگر کاغذات بنانے میں ملوث تھا۔ ملزم راز مالی خان کو بنوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزم نے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کے لئے متعدد افغان شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس بنوں اور ایک افغان ملزم پہلے ہی مقدمے میں گرفتار ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
