0

سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے شعبہ بیرونی امداد کی ڈائریکٹر ڈیفنارینڈ نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد، کوویڈ چیلنجز میں پاک امریکا تعاون بھرپور رہا ہے، پاکستان میں کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کو مضبوط کرنے اور معاشی ترقی، تباہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیفنارینڈ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، نجی شعبے کو تکنیکی تعاون، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کاجائزہ لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کی حمایت کیلئے پوری امریکی حکومت کو متحرک کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں