0

سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولۖ پر حاضری

مدینہ منورہ(مانند نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدِ نبوی میں روضئہ رسولۖ پرحاضری دی اور نوافل ادا کئے۔اس موقع پر مدینہ ریجن کے گورنر فیصل بن سلمان، عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور خالدبن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے مہمانوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں ہر ایک کی کوششوں سے زائرین کی تعداد سال بہ سال دگنی ہوتی ہے اور اس کا تحفہ ملک کے تمام لوگوں کو ملے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں