0

علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی پر2ڈی ایس پی تبدیل

ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز)آئی جی خیبر پختونخوانے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں ڈیرہ اسماعیل خان کے 2 ڈی ایس پی تبدیل کر دیئے۔ گزشتہ روز پولیس نے سابق وفاقی وزیر علی امین کی ہتھالہ فارم ہائوس میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ‘لیکن وہاں موجودگی باوجود علی امین کی بوجہ گرفتاری نہ ہو سکی چنانچہ ملزم کی گرفتاری میں ناکامی پربرہم ہو کر آئی جی پی خیبرپختون خوا اختر حیات گنڈہ پور نے ڈی ایس پی سٹی صغیر عباس اور ڈی ایس پی صدر سلیم پرویز کو تبدیل کر دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں