0

نوابشاہ، 2 ماہ کے لئے فلائٹ آپریشن بند

نوابشاہ(مانند نیوز ڈیسک)نواب شاہ ائیر پورٹ پر اچانک 2 ماہ کے لئے فلائٹ آپریشن بند کردیا۔سول ایوی ایشن اٹھارٹی(سی اے اے)کے مطابق 23 مئی تک نواب شاہ ائیرپورٹ جہازوں کے فلائٹ آپریشن کے لئے بند رہے گا۔سی اے اے نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن نواب شاہ ائیرپورٹ جیو ٹیکنیکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ 23 مئی تک نواب شاہ ائیرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف، لینڈ کرسکیں گے ہیلی کاپٹرز کو صرف دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں