0

گومل یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات کی عزت وآبرو کے معاملہ پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائیگی،وی سی شکیب اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان( مانند نیوز)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا ہے کہ زیر تعلیم طالبات کی عزت وآبرو کے معاملہ پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مالی بحران کے خاتمہ کیلئے ادارہ کے تمام عملہ کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم انتہائی مجبوری کے علاہ تمام ٹی اے ڈی اے بند کررہے ہیں ۔ اساتذہ کی ترقیوں کیلئے سلیکشن بورڈ کی تیاری جاری ہے کوئی مسئلہ ہو چوبیس گھنٹے میں آپکے لیئے موجود ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی کی چیئرمین کونسل سے خطاب کے دوران کیا رجسٹرار ڈاکٹر جبار خان سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان، انتظامی افسران موجود تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ شعبہ جات کے سربراہان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بچیوں کی عزت و آبرو کے معاملے میں بھرپور توجہ دیں اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ایسے شرمناک کام میں ملوث اہلکار کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ والدین اپنی عزتیں ہمارے پاس بہترین تعلیم و تربیت کیلئے بھیجتے ہیں اور انکی امانتوں پر بری نظر رکھنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ڈین اور ادارہ کے سربراہ یہ دیکھیں تعلیمی معیار کے علاہ انکی عزت و آبرو پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا ۔ کسی بھی شعبہ کا سربراہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں ایسی حرکت میں ملوث کو ادارہ سے باہر کریں ہم اپکے ساتھ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ترقیوں کے لیئے سلیکشن بورڈ کے لیئے سکروٹنی کا عمل جاری ہے جسکے مسائل ہوں وہ اپلیٹ کمیٹی تک رسائی کریں، اجلاس میں کیمپس منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے ڈائریکٹر فنانس میڈم ارم گل نے بتایا کہ ڈالر کی وجہ سے ٹینڈر منسوخ ہوگئے نئے ٹینڈر کا سلسلہ جاری ہے، یونیورسٹی کے مالی بحران کے حوالہ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ اس حوالہ سے ہمیں سنجیدہ ہونا پڑے گا ماضی میں پنشنرز سے پنشن کی مد میں ریکوری کم کی گئی اور اب انہیں ادائیگی زیادہ کرنی پڑتی ہے ہمیشہ تنخواہ میں سے ہی پنشنرز کو ادائیگی کی گئی ۔انکا بھی احساس ہے مگر ہمارے پاس تنخواہوں کیلئے بھی شدید مشکلات ہیں ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ شعبہ کے سربراہ طلبہ کے ذمہ واجب الادابقایاجات کی ادائیگی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور سربراہ کے ساتھ وصولی پر متعلقہ شعبہ کے اساتذہ لازمی دلچسپی لیں ۔مہنگائی بڑھ رہی ہے بارہ کروڑ تنخواہ تین کروڑ بجلی ڈیزل کی ادائیگیاں ہیں ایچ ای سی سے مطلوبہ ادائیگی نہیں ملتی ۔ جو شعبہ جات ریکوری کررہے ہیں وہ اور جو ریکوری نہیں کررہے کو برابر نہیں رکھ سکتے میں ڈیپارٹمنٹ کی پرفارمینس اسکے سربراہ کی کارکردگی سے دیکھوں گا ۔ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ آپ اپنے عملہ اور سٹاف کی کارکردگی کو چیک کریں ٹیم ورک سے کام ہوگا کام نہ کرنے والے اساتذہ کی نشاندہی کریں میں کارروائی کرونگا ، یہ ادارہ ہے تو میں ہوں اور اسی ادارے سے ہم سب ہیں اور یہی ہم سب کی شناخت اور پہچان ہے ۔میں آپکا اپنا وائس چانسلر ہوں یہاں کا ہوں باہر کے وائس چانسلر نے اپنا وقت گزار کر چلے جانا ہے۔اگر تنخواہ بند ہوئی تو میری بھی بند ہوگی یہ ادارہ ٹیم ورک سے چلے گا، کوئی ہمیں رقم دینے جو تیار نہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ آپ وائس چانسلر سے اختلاف رکھیں اختلاف اچھا ہوتا ہے مگر خدارا ادارہ کے ساتھ تو دشمنی نہ کریں ٹیم بنائیں پراسس کو شفاف بنائیں ایفی لی ایشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالہ سے مل بیٹھ کر حکمت عملی اپنائیں میں اللہ کے سوا کسی سے ڈرنے والا نہیں میں ادارہ کے مفاد کیلئے کرونگا اگر آپ مل کر ادارہ کیلئے ساتھ نہیں دینگے تو کون کرے گا۔ اجلاس میں رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر جبار خان’ ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر شفیع اللہ’ ڈائریکٹر ایڈمشن ریاض احمد بیٹنی نے متعدد اہم امور کی نشاندہی کی اور انکے حل کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں