0

ایپکا نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی تجویز مسترد کردیا

پبی (مانند نیوز )ایپکا نے الیکشن کیلئے چیف جسٹس کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی تجویز کو یکسر مسترد کردیا۔چیف جسٹس ملازمین کی تنخواہوں پر الیکشن نہ کرائیں۔ کرپٹ حکمرانوں سے قومی خزانہ سے لوٹی ھوئی رقم لیکر الیکشن کرائیں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملازمین سے سیلاب۔ترکی وشام میں زلزلہ زدگان کے نام پر کٹوتی شروع ہے۔اب چیف جسٹس صاحب نے الیکشن کرانے کیلئے حکومت کو ملازمین کی تنخواہوں سے 5فیصد کٹوتی کی تجویز دے کر ملازمین میں اشتعال پیدا کی۔اس مہنگائی کے سونامی سے قلیل تنخواہوں میں ملازمین بمشکل گھر کا کچن نہیں چلا سکتے۔کیونکہ موجودہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔اور مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اگر چیف جسٹس الیکشن میں اتنا دلچسپی لیتے ہیں۔تو جو الیکشن کینڈیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہیں۔تو الیکشن کا تمام خرچہ ان سے لیا جائے۔کیونکہ منتخب ہونے کے بعد وہ کرپشن کرکے ان سے دگنا پیدا کرتے ہیں ہمیں الیکشن نہیں اختساب چاہیے۔اور ان کرپٹ حکمرانوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ان کرپٹ حکمرانوں کو جیل کے اندر کرکے ملکی خزانے سے لوٹی ہوئی رقم لیکر قومی خزانے میں جمع کیا جائے۔تو پھر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں