0

مردان میں گورنمنٹ پرائمری سکول فقیربن نیو بغدادہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

پشاور (مانند نیوز) گورنمنٹ پرائمری سکول فقیربن نیو بغدادہ مردان نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،نتائج سوفیصد رہااس موقع پر سکول میں تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں اوراساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ٹیچر جمیل خان نے کہا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا ہمارے تربیتی نظام کا حصہ ہے، بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے سکول اساتذہ مختلف پروگرامات کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا والدین اور اساتذہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول دیں ہمارے بچے ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔آخر میں ہیڈ ٹیچر جمیل خان اور اساتذہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں