0

ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان کا وانا میں مختلف فلور ملز کا دورہ

وانا(مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر لوئر جنوبی وزیرستان محمد ناصر خان نے گزشتہ روز ڈی پی او جنوبی وزیرستان شبیر حسین مروت کے ہمراہ وانا میں مختلف فلور ملز کا دورہ کیا، جہاں حکومت کی جانب سے رمضان میں مفت آٹے کے تقسیم کا جائزہ لیا، ڈی سی اور ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنیں اور فوراً حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی سی اور ڈی پی او نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آٹے کی شفاف اور منصفانہ تقسیم ہر صورت یقینی بنائی جائے، کسی کی حق تلفی نہ ہونا چاہیئے، اس بابت کسی قسم کی شکایات برداشت نہیں کی جائیگی، پولیس عوام کے ساتھ شائستگی سے پیش آئے، بزرگوں کا احترام اور ہر ممکن مدد کریں، آٹے کے تقسیم کے دوران کسی قسم کی بد نظمی نہیں ہونی چاہئیے، ڈی سی اور ڈی پی او نے کہا کہ انشااللہ ہم ہر صورت اس بات کو یقینی بنائینگے کہ آٹا پر امن اور منصفانہ طریقے سے تمام مستحقین تک پہنچے۔ عوام کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی اور ڈی پی او نے انکے مسائل اور تجاویز سنے اور فوراً مسائل کے حل کیلئے اور آٹے کی تقسیم میں آسانی پیدا کرنے کیلئے احکامات جاری کردیئے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں