0

ریسکیو 1122 بونیر نے مارچ 2023ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

بریکوٹ (مانند نیوز)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کے ہدایت پر ریسکیو 1122 بونیر نے ماہ مارچ 2023ء کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان نیاز احمد خا ن کے مطابق ماہ مارچ میں ریسکیو 1122 بونیر نے کل291 مُختلف حادثات میں عوام کو خدمات فراہم کیں۔جبکہ بونیر ریسکیو کنٹرول روم کو ٹوٹل 12 ہزار 541 کالز موصول ہوئیں۔جن میں 4440 معلوماتی یا ڈراپ کالز اور ہزار 710 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی کالز شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 بونیر نے مارچ کے مہینے میں 227 میڈیکل، 44 روڈ ٹریفک حادثات 06 بلٹ انجری 06 فائر 03 بلڈنگ کولیپس 01 ڈراوننگ اور 05 ریکوری کے واقعات شامل ہے۔ان واقعات یا حادثات میں 291 لوگ متاثر ہوئے جن میں 31 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 260 افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیاجس میں ہسپتال پہنچنے سے پہلے 01 مریض جانبحق ہوا۔: ریسکیو 1122 بونیر نے ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 123 ایمرجنسی حالات میں خدمات سرانجام دئے, جن میں 68 مریضوں کو ایک ضلعی ہسپتال سے دوسرے ضلعی ہسپتال منتقل کیا۔جن میں 3 افراد کی ڈاکٹر نے جانبحق ہونے تصدیق کی۔ترجمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیر ضروری کالز سے پرہیز کریں کیونکہ ان غیر ضروری کالز کی وجہ سے کسی کی قیمتی جان کا ضائع ہوسکتاہے۔ریسکیو 1122بونیر 24گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے تیار ہے اور عوامی تعاون سے اس میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں