0

کیا حریم شاہ کل 11 بجے مولانا فضل الرحمٰن کی خاص ویڈیو جاری کررہا ہے؟

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) ٹویٹ میں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور امیر جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کے لیے کل صبح 11 بجے اہم وڈیو پیغام جاری کروں گی، وقت آگیا پاکستانی عوام مولانا کے بھی کرتوت جان لے۔

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کو جعلی کہنے پر مفتی قوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی خلع کا معاملہ یکطرفہ تھا جس کی وجہ سے وہ اب بھی خاور مانیکا کی بیوی ہیں، لہٰذا مفتیان کرام نے عمران خان اور بشریٰ کے جو دونوں نکاح پڑھے وہ دونوں غلط تھے۔حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ماضی میں مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کردی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں