0

سوات موٹروے انٹر چینج کو دریا سوات کے کنارے تعمیر کی جائے،سینٹر مشتاق احمدخان

بٹ خیلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامیکے سینٹرمشتاق احمد نے کہا ہےکہ گزشتہ روزاحتجاج کے دوران جلایا جانے والا سوات موٹر وے الہ ڈھنڈ ڈھیری انٹر چینج کو دوبارہ دریا سوات کے کنارے تعمیر کی جائے تاکہ علاقے کی زرعی اراضی بچ سکے الہ ڈھنڈ کے عوام نے پہلےبھی اپنے قیمتی باغات اور زرعی زمینوں کی قربانی دی ہےنئا انٹر چینج الہ ڈھنڈ ڈھیری بٹ خیلہ تھانہ اور لوئر دیر کے عوام کے خواہشات کے مطابق تعمیر کی جائےالہ ڈھنڈ کے عوام کا اپنے جائزمطالبات کے حق میں بیس منٹ کا احتجاج بھی کریں تو یہ ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے بصورت دیگر عوام کے ساتھ ملکر عوام کے ساتھ بیٹھ کر احتجاجی تحریک شروع کرینگے ان خیالات کا اظہار سینٹر مشتاق احمد خان نے الہ ڈھنڈ میں ڈھیری خان کے رہائیش گاہ پر الہ ڈھنڈ ڈھیری بٹ خیلہ دیر لوئر اور تھانہ کے عوام پر مشتمل قومی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امیدوار تحیصل میئر محمد مجب خان نجیم خان شہاب حسین ناصرخان سردار المک نے بھی خطاب کیا مشتاق احمد خان نے کہا کہ جرگے کے مطالبات جائز ہے الہ ڈھنڈ کے عوام ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرنے سے انکار نہیں کررہے ہیں تاہم منصوبے زرعی اراضی کے بجائے دریا سوات کے کنارے یا پہاڑوں کے دامن میں تعمیر کی جائے تاکہ علاقے کے ایگریکلچر لینڈ کو بچایا جاسکے تو دوسری طرف علاقے کی خوبصورتی اور سیاحتی مقامات متاثرہ نہ ہو قومی جرگے میں قرارداد پیش کی گئی کہ سوات موٹروے الہ ڈھنڈ ڈھیری انٹر چینج کو دریا سوات کے کنارے بنایا جائے تاکہ ہماری بچی کچی اراضی بچا سکے ملاکنڈ کے عوام سیلاب زلزلے طالبانئزیشن اور دیگر قدرتی افات سے شدید متاثر ہوئے ہیں جرگے نے دھمکی دی ہے کہ اگر قومی جرگے کے مطالبات اور انٹرچینج کو دریا سوات کے کنارے نہ بنایا گیا تو سوات موٹروے پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دیکر احتجاجی تحریک شروع کرینگے جبکہ اس سلسلہ میں وزیر اعلی خیبرپختونخواہ وزیراعظم کے مشیر امیرمقام اور دیگر اعلی حکام کو اگاہ کرنے کےلئے جلد ملاقات بھی کرینگےایک سوال کے جواب میں سینٹر مشتاق احمد کا کہنا تھاکہ ملک اس وقت شدید مشکلات میں ہیں الیکشن کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنانقطہ نظر رکھتی ہے اور سپریم کورٹ اپنانقطہ نظر رکھتی ہے جو ملک کےلئے انتہاٹی خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی باتیں سننے اور بٹھنے کو تیار نہیں ہے اور ملک میں معاشی سیاسی مشکلات ہے ان حالات میں ائندہ بجٹ خوفناک نظر ارہا ہے کیونکہ حکومت کے خزانے میں پیسے نہیں ہےاج حکومت عدلیہ اور سییاستدانوں پر اعتماد نہیں کی جارہی ہیں جو ملک کےلئے خطرناک ہے مسائل کاحل مزاکرات میں ہے جس سے اگ بجھ سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ احتجاج پرامن ہونا چاہیئے یہ جمہوریت کا حسن ہے لیکن جب اپ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو یہ ملک کےلئے نقصان دہ ہیں انہوں نے کہا کہ سوات موٹروے انٹر چینج کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے سینٹ فورم پر بھرپور اواز ٹھاونگا حکومت علاقے میں تعمیر وترقی کے منصوبے ضرور شروع کریں لیکن عوام کے مطالبات کوبھی مدنظر رکھا جائے الہ ڈھنڈ کے عوام اپنے جائزمطالبات کے حق میں اگر 20منٹ کابھی احتجاج کریں تو یہ ایٹم بم سے بھی زیادہ طاقتور ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں