0

پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا حق کھویا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، نجم سیٹھی

اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا حق کھویا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، نجم سیٹھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا حق کھویا تو رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ابھی تک اس پیشکش کا باضابطہ جواب نہیں دیا، تاہم نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت چاہتا ہے کہ پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر ہو۔نجم سیٹھی نے کہا کہ رواں سال بھارت میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ہونے والی 2025 کی چیمپئنز ٹرافی پر بھی اس کے سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام میچز کا غیر جانبدارانہ انعقاد چاہتے ہیں، بی سی سی آئی کو اچھا اور عقلی فیصلہ کرنا چاہیے تاکہ ہمیں آگے بڑھنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں