0

سعودی عرب کے لئے پہلی حج پرواز تین سو سولہ پاکستانیوں کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی

مدینہ منورہ(مانند نیوز ڈیسک) فیصل آباد کے ہوائی اڈے سے سعودی عرب کے لئے پہلی حج پرواز تین سو سولہ پاکستانیوں کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئی ہے یہ عازمین حج پی آئی اے کی پرواز پی کے سات سو تہتر کے ذریعے پہنچے۔ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج اور پاکستانی حج مشن کے دوسرے حکام نے پاکستانی عازمین حج کا استقبال کیا۔انہوں نے عازمین کو تحائف اور گلدستے بھی پیش کئے۔عازمین نے مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر ریڈیو پاکستان کے نمائندے جاوید اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے امیگریشن ڈیسک پر اور سفر کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان ظاہر کیا۔لاہور، فیصل آباد اور کراچی سے 899عازمین بھی آج سیرین اور قومی ائیر لائن کی پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں