0

یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے مشترکہ واک اور تقریب کا انعقاد

سوات(مانند نیوز) یوم تکریم شہداء پاکستان کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے مشترکہ واک اور تقریب کا انعقاد سیدو شریف میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر، اے ڈی سی سہیل خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈا پور، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی اصغر سورانی،ٹی ایم او نثار خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات ملک شیر دل خان،صوبیدار میجر امیر زمان خان کے علاوہ مختلف محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔واک کا بنیادی مقصد ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے قوم کی خدمت میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔یادگاری تقریب کے دوران شہداء کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔ حاضرین نے ملک کی سا لمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے شہداء کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈی پی اُو سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر میجر محمد صادق شہید، ایس ایس پی ہلال شہیداور کا نسٹیبل بختاور خان شہید کے قبروں پر حاضری د یا، پھولوں کے گلدستے رکھے اور دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اورڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور نے شہداء کے ورثاء سے بھی ملاقات کی اور شہداء کی بلند درجات اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاہ انہوں نے یاد گار شہداء پولیس پر حاضری دینے کے لئے پولیس لائن کبل کا دورہ کیا، جہاں پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں