0

شفیع اللہ گنڈاپور کا رات گئے تھانہ مٹہ، باب مٹہ اور چوکی شکر درہ کا اچانک دورہ

سوات (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا رات گئے تھانہ مٹہ، باب مٹہ اور چوکی شکر درہ کا اچانک دورہ۔ملکی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں تھانہ اور چوکی کی سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او سوات نے تھانہ مٹہ کے اندرونی و بیرونی سکیورٹی انتظامات، رجسٹرات کے تکمیلات، زیر تفتیش مقدمات اور ان لائن ریکارڈ بھی چیک کیا،ڈی پی او سوات نے پولیس افسران و جوانوں کو دوران ڈیوٹی اپنی تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت۔ڈی پی او سوات نے تھانہ مٹہ اور چوکی شکردرہ کے گیٹ سنتری اور باب سوات پر پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی بھی سختی سے ہدایت کی۔ڈی پی او سوات نے پولیس افسران و اہلکاروں کو رات کے وقت اپنی تحفظ کیلئے ضروری تدابیر اختیار کرنے اور شرپسند عناصر کے خلاف انٹلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔سماج دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بناتے ہوئے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپورسوات پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپورترجمان سوات پولیس

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں