0

وزیر اعظم شہبازشریف، ترک صدر اوران کی اہلیہ کے درمیان خوشگوار انداز میں گفتگو

انقرہ(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف اور ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان اوران کی اہلیہ امینے اردوان کے درمیان خوشگوار انداز میں غیر رسمی گفتگو ہوئی جس میں پاکستانی آموں کی تعریف بھی ہوئی۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا رجب طیب اردوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام آپ کے انتخاب پر بہت خوش ہیں، ترکی کے عوام سے بھی بہت زیادہ خوش ہیں، آپ کی دعوت کا بہت شکریہ، آپ نے اپنی خوشیوں میں ہمیں شریک کیا۔رجب طیب اردوان نے نیک تمنائوں کے اظہار پر وزیر اعظم شہبازشریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم کا رجب طیب اردوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اب واپس روانہ ہورہا ہوں۔ گفتگو کے دوران پاکستانی آموں کی بھی تعریف ہوئی۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ وہ رجب طیب اردوان اوران کی اہلیہ کے لئے پاکستانی آموں کا تحفہ بھی لائے ہیں۔ اس پر ترک صدر کا مسکرواتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے پاکستان آم بہت لذیذ اور میٹھے ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا خوشگوار انداز میں کہنا تھا کہ آدھے آم اپنے بھائی رجب طیب اردوان اورآدھے اپنی بہن امینے اردوان کے لئے لایا ہوں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہبازشریف اوران کے وفد کاان کی حلف برداری میں شرکت کے لئے دورہ ترکیہ پر شکریہ ادا کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں