0

پی ٹی ائی (نظریاتی) کے نام پر کشمیروگلت سمیت تمام صوبوں سے سابق ارکان اسمبلی متفق

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی ائی (نظریاتی) کے نام پر پورے پاکستان سے سابق ارکان اسمبلی متفق ہوگئے ہیں۔ بہت جلد اعلان کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر کئی نام زیر غور آئے مگر نئے نام کو عوام کے زبان پر لانے اور سمجھانے کے لیے اربوں روپے کی اشتہاری مہم اور کئی برس جدوجہد کرنے کی صرورت ہوگی۔
حال ہی میں پی ٹی آئی گلالئی کا نام جماعت الصفاء رکھنے کے بعد عوامی زبان اور میڈیا سے عدم مقبولیت کی وجہ سے غائب ہوا۔ جس سے گلائی وزیر کو ایک نئی پارٹی میں شمولیت اختیا کرنی پڑھی۔
پی ٹی ائی (نظریاتی) کے نام پر جہانگرترین کے ساتھ سابق پی ٹی آئی (عمران) کے رہنماوں کی اکثریت متفق ہوسکتی ہیں کیوں کے اکثر رہنماء عمران خان سے پارٹی کی بنیادی اور نظریاتی منشور سے ہٹ کر فیصلے کرنے پر ناراض ہوئے۔ جو کہ اب ایک نئی چھتری کے نیچے ایک ہوجائنگے۔
اکثر رہنماوں نے پی ٹی آئی (نظریاتی) کا جنڈا بھی سابق جنڈا کے رنگوں جیسا رکھ کر ستارہ ہٹا کر صرف چاند چھوڑنے کی تجویز دی ہے تاکہ عام آدمی کو جھنڈا بنانے اور نیا نام یاد کرنے میں مشکلات نہ ہو اور نئی پارٹی جلد مقبول ہو کر اگلے انتخابات میں نمایاں پوزیشن حاصل کریں۔
ایک نجی اخبار کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کے لیے 2 مجوزہ نام سامنے آ گئے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی نئی سیاسی جماعت کے لیے ’عوام دوست پارٹی‘ اور ’پاکستان انصاف پارٹی‘ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
تاہم عوام دوست پر صرف چند لوگوں کی رائے ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں اتفاق ممکن نہیں۔
اس حوالے سے ترین گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نام ابھی حتمی نہیں، ان پر مشاورت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارٹی اراکین کے ساتھ مشورہ کیا جا رہا ہے، کوئی اور نام بھی سامنے آ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ترین گروپ کے ساتھ بھی کئی سیاسی رہنما رابطے میں ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں