0

حدود تھانہ چارباغ اور ملم جبہ میں سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سوات (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے ویژن کے مطابق، ضلعی پولیس سربراہ سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر حدود تھانہ چارباغ اور ملم جبہ میں سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ایس پی سوات محمد زمان خان کے سربراہی اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر چارباغ خان کے قیادت میں ایس ایچ اوز تھانہ ملم جبہ اور تھانہ چارباغ، سی ٹی ڈی نفری، پولیس لائن نفری، ڈی ایس بی نفری، ایلیٹ فورس نفری اور پاک ارمی کے جوانوں نے حصہ لیا۔سوات پولیس اور پاک آرمی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ چارباغ اور تھانہ ملم جبہ کے حدود گٹ،جبڑ،بالا کوٹ، مناگو، چینوٹ، نیمتلے، کانو، سپرگے، لیونو، جارگو، تاغوان ،اوزبک ،تورجا، بشبنڑ، عرق ،سر، تلیگرام میں کیا گیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس اور پاک آرمی کی 80 جوانوں نے حصہ لیا۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران علاقہ معززین کیساتھ میٹنگ بھی کی گئی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں متعدد مشتبہ اشخاص گرفتار کر کے ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کیے گئے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں علاقہ معززین سے ملاقات کی گئی اور موجودہ صورتحال کے نسبت علاقہ میں امن و امان اور جرائم کے روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تفصیلی بات چیت کی گئی.سرچ اینڈ سٹرائیک کے دوران علاقہ مشران، معززین و امدادیان پولیس نے ہمہ وقت پولیس کے ساتھ تعاون کرنے اور مشکوک لوگوں کے بارے میں پولیس کو بر وقت اطلاع دینے اور پولیس فورس پر مکمل اعتماد ظاہر کرتے ہوئے پولیس فورس کیساتھ ہر گھڑی شانہ بشانہ کھڑے ہو نے کا عہد کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔سوات: سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد ضلع مین امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنا، سماج دشمن عناصر کا بیخ کنی کرنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنا کر ان میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ترجمان سوات پولیس

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں