0

سرکل پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون

ادینزئی (مانند نیوز) سرکل پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون،16 مجرمان اشتہاری،49 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برامد کر لیا،اس سلسلے میں ڈی پی او لوئردیر طارق اقبال کے ہدایات اور ڈی ایس پی ادنیزی سرکل اکبر محمد شینواری کے قیادت میں سال رواں کے دوران ادنیزی سرکل پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 16 مطلوب مجرمان اشتہاری،49 مشتبہ افراد جبکہ کاروائی انسدادی کی غرض 1346 افراد کو گرفتار کرکے پابند ضمانت کیا ہے، شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ لوئردیر پولیس کی جانب سے جاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال رواں میں ادنیزی سرکل پولیس نے مجرمان اشتہاری 16،مشتبہ گان 49،کاروائی انسدادی کیلئے 1346 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،اسطرح منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے چرس 30777 گرام،ہیروئن 140 گرام،آئس 256 گرام برامد کرکے ملزمان گرفتار کئے ہیں،اسطرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے کے خلاف کریک ڈاون میں کلاشنکوف 07عدد، رائفل 01،شاٹ گن 12،پستول 80،چارجرز 109،کارتوس 1020،ڈگر 03 برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں،اسطرح جنگلات کے بچاو مہم اور ٹمبر مافیہ کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کاروائیوں کے دوران سلیپران 76 عدد،بازوگان 31،گیلی 29،پلنکس 69،لرز 295 عدد برامد کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی ہے،ڈی ایس پی ادنیزی سرکل اکبر محمد شینواری کا کہنا ہے کہ ادنیزی سرکل پولیس کی قانون شکن سرگرمیوں کیخلاف منظم کاروائیاں جاری ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ کسی قسم نرمی نہیں بھرتی جائی گی جبکہ تھانہ چکدرہ میں 9 مئی واقعہ کے سلسلے درج مقدمہ میں اب تک 124 ملزمان گرفتار کئے ہیں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں