0

شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا ہے، آئی جی پنجاب

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور میں دیگر پولیس افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اچانک پیش نہیں آئے، باقاعدہ سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت سب کچھ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں کے درمیان ہونے والی ایک ایک فون کال کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پرپیگنڈا کیا گیا، تمام ثبوت شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ ایئرفورس جس نے بھارت کے دانت کھٹے کیے ان کی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شرپسندوں کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں