0

پی ٹی آئی کی ظالمانہ اصلا حات ختم کرکے سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے، پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین

بٹ خیلہ (مانند نیوز)پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا (محکمہ سی اینڈ ڈبلیو)نے نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ظالمانہ پنشن اصلا حات، کنٹریکٹ پالیسی سمیت سی پی فنڈختم کرکے پنشن کا سابق طریقہ کار بحال کیا جائے اور گذشتہ دس سالوں میں صوبے میں بھرتی کئے گئے منظور نظر افراد کو بر طرف کرکے میرٹ پر ضرورت کے مطابق بھرتی کی جائے تاکہ قومی خزانے پر بوجھ کم ہو سکے یونین نے مختلف سرکاری اداروں خصو صا محکمہ مواصلات میں ریٹارئروفوت شدہ ملازمین کے مختص کوٹے اورمیڈیکل بورڈکے تحت خالی پوسٹوں پر فوری بھرتی کا مطالبہ کیا تاکہ ملازمین اور اہل خانہ کی مشکلات وبے چینی ختم ہو سکے یہ مطالبے پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کی صوبائی کا بینہ کے ہنگامی اجلاس میں مشترکہ قرارداوں کے ذریعے کئے گئے جو صوبائی صدر مزدور رہنما گل زمین کی صدارت میں ہوااجلاس میں سینئر نائب صدر حاجی سید غفار شاہ نائب صدر گل نجب جنرل سیکر ٹری محمد زمان فنانس سیکر ٹری شبیرکے علاوہ شاہنواز دلآرام شکیل ارشدنے شرکت کی اجلاس میں محکمہ مواصلات کی بہتری اور فنڈز کی بچت کیلئے ڈویژنل سطح پر قائم کئے گئے چیف انجینئرز اور سپر ٹینڈنگ انجینئرز آفسزز ختم کرکے ماضی کی طر ح محکمے کو سنٹرلائزکرنے کا مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ ضلع ملاکنڈکی ونٹرزون کی حیثیت برقراررکھ ملازمین کو چارکول الاؤنس دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیااجلاس کے آ خری میں ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں