0

190 ملین پونڈ گھپلہ،عمران سمیت 22 سیاست دانوں کے خلاف انکوائری تیز

سلام آباد(مانند نیوز)190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل۔نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماوں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں۔سابق وفاقی وزراء اور کابینہ کے ممبرز کے نام گاڑیاں، جائیدادیں اور اوکانٹس کا ریکارڈز طلب کرلیا گیا۔نیب نے تمام صوبوں کے سیکرٹیری ایکسائز سے 22 سیاسی رہنماوں کے نام گاڑیوں، گھر، پلاٹس اور زمینوں کے ریکارڈز کیلئے مراسلے جاری کر دئیے ۔غلام سرور خان، مراد سعید، پرویز خٹک، زبیدہ جلال، حماد اظہر اور شفقت محمود شامل۔شیریں مزاری، خالد مقبول صدیقی، اعجاز احمد شاہ، علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم شامل۔مخدوم خسرو بختیار، اسد عمر، عمر ایوب، محمد سمرو، فواد چودھری اور محبوب سلطان شامل۔فیصل واوڈا، علی زیدی، اعظم سواتی، شیخ رشید اور ظہیر الدین بابر اعوان شامل۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں