0

ایف آئی اے کا بٹ خیلہ سٹی میں چھا پے

بٹ خیلہ(مانند نیوز)وفاقی تحقیقا تی ادارے(ایف آئی اے) نے بٹ خیلہ سٹی میں چھا پے کے دوران کرنسی اور ہنڈی حوالہ کا غیر قانو نی کاروبار کر نے والے تین ڈیلر یاسین خان سلمان اور وقار حسن گرفتار کر لئے جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر21لاکھ45ہزار روپے 25ہزارسعودی ریال اور دیگر غیر ملکی کرنسی سمیت مختلف رسیدیں اور دستاویزات برآمد کر لیں یہ کاروائی ایف آئی اے پشاور سر کل سی بی سی برانچ کے انسپکٹر خالد سلیم کی سربراہی میں ایس آئیز روف خان ممتاز خان اے ایس آئیز سفید خان اور ملک پیر صمد آفریدی پر مشتمل ٹیم نے لیوی فورس کے صوبیدار حضرت اللہ بمعہ نفری کے ہمراہ مکمل کی ایف آئی اے ٹیم تینوں ملزموں اور برآمد کی گئی ملکی وغیر ملکی کرنسی اپنے ساتھ لے گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں