0

پیسکو ہنگو ڈویثزن کے صارفین چار ارب کے ڈیفالٹرز ہیں، گوہر الرحمان

ہنگو(مانند نیوز) پیسکو ہنگو ڈویثزن کے صارفین چار ارب کے ڈیفالٹرز ہیں،ستر فی صد لائن لاسز کسی صورت قبول نہیں،علما اور اثر ورسوخ رکھنے والی شخصیات بقایا جات کی ادائیگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں,انڈسٹریل،سرکاری محکموں اور کمرشل صارفین کے لیے بل کی ادائیگی 23 جون کو ہو گی,جو بل ادا کرے گا اسے بجلی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار سپرنڈنٹ انجینئر خیبر سرکل پیسکو گوہر الرحمان نے پیسکو ہنگو ڈوئثزن میں پیسکو حکام کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایکسین الطاف حسین، ایس ڈی او خان میر شاہ،ایس ڈی او جاوید حسین,ایس ڈی او عزیز الرحمان, ہائیڈویونین خیبر سرکل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرخ سیر ٫ سپرنڈنٹ اسحاق اورکزئی, عثمان علی، آر او انچارچ شاہ نور سمیت ضلع بھر سے پیسکو حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ضلع ہنگو میں پیسکو کی سروسز، ریکوری مہم اور لائن لاسز پر تفصیلی غور کیا گیا۔سپرنڈنٹ انجینئر خیبر سرکل پیسکو گوہر الرحمان نے واضح کیا کہ ستر فی صد لائین لاسز اور تیس فی صد پر چار ارب کے بقایاجات یہ صورت حال کسی طرح سے بھی قابل قبول نہیں,پیسکو ملازمین محدود تعداد میں ہونے کے باوجود بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں,موسم کی خرابی،بحرانی حالت،بارش ہو یا طوفان،جان ہتھیلی پر رکھ کر محنت کش فرائض انجام دے رہے ہیں مگر تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی۔بقایا جات کی ادائیگی اور لائن لاسز پر علما اور قومی نشان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔گوہر الرحمان نے کہا کہ سرکاری محکمے بھی حرکت کریں۔بجلی استعمال کرتے ہیں تو بل بھی باقاعدگی سے ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ عید الضحی کی وجہ سے اس بار بلوں کی ادائیگی 23 جون تک ہو گی لہزا انڈسٹریل،کمرشل اور سرکاری محکموں کے صارفین پہلے سے اقدامات اٹھا لیں تاکہ بلوں کی ادائیگی ہو سکے۔ایس ی خیبر سرکل گوہر الرحمان نے ہنگو پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ بجلی چوری کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کریں اور اس ضمن میں کوئی اثر و رسوخ خاطر میی نہ لائیں۔اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لیے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں