0

گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کاماہانہ اجلاس

درگئی(مانند نیوز) گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کاماہانہ اجلاس زیرصدارت صدراکرم خان منعقدہوا،اجلاس کاآغازحاجی ثناب گل نے تلاوت کلام پاک سے کی،پریس سیکرٹری انجنئیر حاجی گل فرازخان نے گزشتہ اجلاس کی کاروائی رپورٹ پیش کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کے صدرحاجی اکرم خان،جنرل سیکرٹری مکرم خان صباؔ،حاجی شاہ حسین بابو،ماسٹرولی الرحمن،حاجی ثناب گل،حاجی نثارخان،حاجی محمدیوسف چئیرمین،فرہادخان،حاجی یوسف خان،ملک فضل رب نے اپنے اپنے علاقوں کودرپیش مسائل کاتذکرہ کیاجبکہ اجلاس میں جرگہ ممبران،محمداسرارخان،حاجی امیرزمان خان،حاجی زیارت گل،صادق شاہ،وکیل شاہ،عالم زیب،لطیف خان،منورباز،غنی خان،ماسٹرغلام رحمن،وحیدمرادخان،حاجی سبحان شیرین خان،سردارعالم،نورظریف،حاجی عبدالقدیر اور صحافی نوشروان خوگمنؔ ودیگرنے کثیرتعدادمیں شرکت کی،مقررین نے کہا کہ ملاکنڈمیں کسی قسم کاٹیکس قابل قبول نہیں،مرکزی وصوبائی حکام فوری طورملاکنڈمیں ٹیکس نفاذختم کریں،ہیروشاہ گرلزکالج کی تعمیراتی کام کاآغازکیاجائے علاقہ تعلیمی میدان میں زبوں حالی کاشکارہے اس دورجدیدمیں بھی سالانہ کروڑوں ریونیوجنریٹ کرنیوالاعلاقیہ ہیروشاہ تاحال گرلزکالج سے محروم ہے،پٹرول،ڈیزل،تیل،گھی،چائے، وگیس اورخوردنی اشیاء کے نرخ کم ہونے کے باوجودعوام سے دگنی قیمتیں اوراضافی کرائے وصول کی جارہی ہے ملاکنڈانتظامیہ اورفوڈڈیپارٹمنٹ مشترکہ کاروائیاں کریں،گورنمنٹ پرائمری سکول پلاندرہ کی خستہ حال عمارت کوگراکرفوری طورنیابلڈنگ تعمیرکیاجائے جسکی دیواریں اورچھت عنقریب سجدہ ریزہونے کوہے اورمعصوم بچوں کے قیمتی جانوں کوخطرات لاحق ہے، ہیروشاہ کرومائیٹ کان کے غیرقانونی لیزکے سلسلے میں قوم کے چھ کروڑروپے ڈبونے والوں کاکھڑااحتساب کرکے قوم کی خطیررقم واگزارکیاجائے نیزعلاقہ عوام کومناسب روزگار،صحت وتعلیم کے بہترسہولیات فراہم کئے جائیں،بی ایچ یوزکوفوری طورادویات کی فراہمی یقینی بنایاجائے،درگئی ہسپتال اوپی ڈی میں خواتین ڈاکٹرز،جداگانہ گائینی وارڈ کااجراء اورایوننگ شفٹ میں سرجنزڈاکٹرزکی تعیناتی کاخیرمقدم اورہسپتال انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہسپتال میں بہترعوامی مفادکیلئے کئے جانیوالے اقدامات پرفیمیل ڈاکٹرز،سرجنزاوردیگرسٹاف کاواویلابلاجواز،غیرقانونی اورغیراخلاقی ہے،ہرمردوخواتین ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس اوردیگرکوماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں عوام کے ٹیکسوں سے اداہوتے ہیں اسیلئے ریلف بھی انکاحق ہے،علاقہ عوام غربت اورمہنگائی کے ستائے ہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے علاج انکے قوت دسترس سے باہرہے،علاقہ گڑھی عثمانی خیل کے حالات کومعمول پرلانے کیلئے انتظامیہ کیساتھ ملاقاتیں اورمشترکہ کاوشیں جاری ہیں انشااللہ بھرپورکامیابیاں حاصل کرینگے،گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کے مشران کیساتھ ساتھ ملاکنڈانتظامیہ کابھی فرض بنتاہے کہ وہ گڑھی عثمانی خیل میں برپاہونیوالے فسادات پرکھڑی نظررکھیں اوربروقت اپناکرداراداکرکے حالات کومزیدخراب ہونے سے بچائیں۔گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کے ممبران نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ تحصیل درگئی کے بیشترعلاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے مردوخواتین کے مسائل سننے کیلئے کھلی کچہریوں کاانعقادکیاجاتاہے اسیلئے گرینڈاصلاحی جرگہ تحصیل سمرانیزئی درگئی کے مشران کے مسائل سننے کیلئے بھی فوری طورکھلی کچہری کاانعقادکیاجائے جس میں ضلع بھرکے سرکاری اداروں کے سربراہان کوحاضرکرکے بروقت مسائل ومشکلات کاآزالہ کیاجائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں