0

ایس پی اپر سوات کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کےساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد

سوات (مانند نیوز)ایس پی اپر محمد زمان خان کا اپنے دفتر میں اپر سوات کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجان اور تفتیشی آفسران کے ساتھ کے تعارفی/کرائم میٹنگ کا انعقاد، عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ ایس پی اپر سوات کا شرکاء میٹنگ سے. خطاب منشیات فروشی جیسے قبیح دھندے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی ٹاسکنگ جاری، چور اور ڈکیت گینگز ،اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں کیساتھ ساتھ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی سخت ہدایات،تفصیلات کے مطابق ایس پی اپر سوات محمد زمان خان نے اپنے آفس میں تعارفی/کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اپر سوات کے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، چوکی انچارجان اور تفتیشی آفسران نے شرکت کی۔ ایس پی اپر سوات نے ایس ایچ اوز سمیت تمام فیلڈ افسران اور انچارجز چوکیات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔اسکے علاوہ انہوں نے منشیات کے ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے بھرپور کاروائیوں کی ہدایات کئیں،مزید کار اور موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیا اور کہا کہ ان عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کو بہتر کریں تاکہ عوام عدم تحفظ کا شکار نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،عوام کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں