0

لوئردیر پولیس کا سابقہ ضلعی پولیس سربراہ طارق اقبال کی اعزاز پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

لوئردیر (مانند نیوز)لوئردیر پولیس کی جانب سے سابقہ ضلعی پولیس سربراہ طارق اقبال کی اعزاز پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں نو تعینات ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد،ڈپٹی کمشنر لوئردیر افتخار احمد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان،ایس پی انوسٹی گیشن ظہوراحمد،ایس پی سی ٹی ڈی امجدخان،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر فخرعالم خان بشمول تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،دفاتر عملہ اور سیکورٹی فورسز کے اعلی افسران موجود تھے،اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ڈی پی او طارق اقبال کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ موصوف نے قلیل مدت کے دوران لوئردیر میں ریکارٖڈ امن امان قائم رکھا اور نہایت حکمت عملی سے پولیس فورس کی قیادت کرکے عوامی خدمات جاری رکھی،اس موقع پر ڈی پی او طارق اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوئردیر کے عوام پرامن،محب الوطن،ملنسار اور مہمان نواز ہیں،اپنی تعیناتی کے دوران کمیونٹی پولیسنگ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون مثالی رہا جس کے وہ تہہ دل سے شکرگزار ہے ،انہوں نے کہا کہ لوئردیر میں بحثیت ضلعی پولیس سربراہ کی تعیناتی میرئے لئے قابل فخر لمحہ تھا،جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں عوام کے منتخب نمائندوں،شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے صحافی حضرات،انجمن تاجران،سول سوسائٹی،اصلاحی جرگوں کے ممبران،ضلعی ایڈمنسٹریشن، سمیت تمام مکاتب فکر کے علماکرام نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور مجھے امید ہے کہ وہ یہ تعاون جاری رکھے گے، انہوں نے کہا کہ وہ تمام پولیس جوانوں اور افسران کا مشکور ہیں جو ایک ٹیم بن کر جرائم کے خلاف سربکف رہے،لوئردیر میں تعیناتی کے دوران عوام اور پولیس کا گہرا ربط رہا جو جرائم کے کمی اور قیام امن کیلئے اشد ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ لوئردیر میں تعیناتی میرئے کرئیر کا شاندار تجربہ رہا اور مستقل میں لوئردیر میں امن و امان اور خوشحالی کیلئے دعاگوں ہوں،انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے اور لوئردیر کے عوام کیلئے میرئے دل اور دفتر کے دروازئے ہمیشہ کھلے رہیں گے،تقریب کے آخر میں شرکاء نے ڈی پی او طارق اقبال کو پھولوں کے ہار،گلدستے اور تحائف پیش کئے،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں