0

محمد حسن کو بیوی قتل کیس مین عمرقید اور 9 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گی

لوئردیر (مانند نیوز)لوئردیر پولیس کی موثر تفتیش،محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے اور دو سالہ بیٹی کو زخمی کرنے پر محمد حسن سکنہ جام ڈھیری میدان مجرم ثابت،معزز جج صاحبہ نے عمرقید اور 9 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گٸی،مورخہ 19.10.2020کو ملزم محمد حسن ولد ممبر خان سکنہ جام ڈھیری میدان نے اپنے 25 سالہ حاملہ بیوی مسماة ش اور دو سالہ بیٹی ثناء پر فائرنگ کرکے جس سے ان کی حاملہ بیوی وفات جبکہ دو سالہ بیٹی شدید زخمی ہوئی ۔لعل قلعہ پولیس نے بر خلاف ملزم محمد حسن مقدمہ علت171مورخہ19.10.2020 جرم 311۔324۔302تھانہ لعل قلعہ درج کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے باقاعدہ تفتیش شروع کی، لعل قلعہ پولیس کی موثر تفتیش،محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبہ نے مجرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 9 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گی،اس موقع پر ڈی پی او لوئردیر ضیاءالدین احمد کا کہنا ہے کہ قتل کے مجرم کا اپنے منطقی انجام تک پہنچنا لوئردیر پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت کا ثبوت ہے،

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں