0

صحت مند معاشرے کیلئے صحت مند ماحول انتہائی ضروری ہے، شاہ ناصر

پشاور( مانند نیوز ) غیر سر کاری تنظیم آئی آر ایس پی کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر شاہ ناصرنے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے صحت مند ماحول انتہائی ضروری ہے اور اس مقصدکے لئے شہر کی نکاسی آب میں مزید بہتری سینہ صرف شہریوں کو بہترماحول فراہم کیا جا سکتا ہے بلکہ وبائی امراض سے بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں ٹی ایم اے ہال مردان میں انٹی گریٹڈ ریجنل سپورٹ پروگرام (آئی آر ایس پی/فانسا پا کستان) کے زیر اہتمام مردان شہر بھر میں جامع صفائی ستھرائی (سی ڈبلیو آئی ایس) پالیسی/ پلان کو فروغ دینے کیلئے ضلع کی سطح پر قائم کردہ ٹاسک ٹیم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، شاہ ناصرنے کہا کہ مردان شہر کو نکاسی آب اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی عوام کو صحت مند ماحول کی فراہمی فانسا پا کستان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ فانسا پا کستان ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں نہ صرف شہر کو گندگی سے صاف بلکہ نکاسی آب کے نظام میں مزید بہتری لانا ہے۔ ٹاسک ٹیم نے مردان شہر کوگندگی سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھاتے ہو ئے کہا کہ مردان شہر کی تمام بڑی شاہراہوں کو مکمل صاف کرنے کیلئے صفائی کا عملہ سے بھر پور تعاون رہیگا اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں