0

پنجاب بھر میں ڈینگی کے 90نئے کیسز رپورٹ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک)ڈینگی کے وار مزید تیز ہونے لگے پنجاب بھر میں ڈینگی کے 90نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں 37،راولپنڈی میں 18،فیصل آباد9،ملتان 7 اور شیخوپورہ سے 2 کیسزرپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1190 ہوگئی۔پنجاب کے ہسپتا لوں میں اس وقت ڈینگی کے 80 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتا لوں میں ڈینگی بخار کے 50 مریض داخل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں