0

پشاور ٹو نوشہرہ غیر قانونی ٹیکسز کی وصولی پر نوٹس لیا جائے‘ ٹرانسپورٹرز

پشاور(پریس ریلیز) پشاور سے نوشہرہ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر غیر قانونی ٹیکسز کی وصولی پر نوٹس لیا جائے اور اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ سخت کارروائی کرے اس حوالے سے ٹرانسپورٹ رہنما کریم اللہ نے کہا کہ پشاور سے جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے جی ٹی روڈ پر پبی، نوشہرہ، جہانگیرہ اور اکوڑہ سمیت نوشہرہ کے دیگر علاقوں میں غیر قانونی ٹیکسز لیے جاتے ہیں یہ ٹیکسز سرکاری اداروں کے نام استعمال کرکے عام لوگ وصول کر رہے ہیں اور زیادہ تر علاقوں میں پولیس اہلکار بھی ٹیکسز وصولی پوائنٹس کے قریب موجود رہتے ہیں جن کو شکایات کرنے پر بھی کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام نوٹس لیں اور ان ٹیکسز کی وصولی کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے سخت احتجاج کیا جائے گا

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں