اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)کولمبو میں بارش کی وجہ سے ریزرو ڈے پر جانے والے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کےلیے 357 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ریزرو ڈے پر پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوا۔وکٹ پر موجود ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے پہلے محتاط انداز اپنایا اور پھر جارحانہ کھیل شروع کیا۔ کے ایل راہول نے 100 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ ویرات کوہلی نے 84 گیندوں پر اپنی سنچری بنائی۔ پاکستانی بولرز بھارت بلے باز کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ یوں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنالیے۔حارث رؤف ان فٹ ہو گئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہو گئے۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف بھارت کے خلاف میچ میں بولنگ نہیں کریں گے۔حارث رؤف احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کریں گے، ان کی بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف ہے۔حارث رؤف کی ایم آر آئی بھی کرائی گئی ہے جس میں کوئی ٹئیر نہیں پایا گیا۔فاسٹ بولر حارث رؤف کا ٹیم میڈیکل پینل مسلسل معائنہ کر رہا ہے۔میچ ڈے کا احوال:واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہو گا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔گزشتہ روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود تھے۔ کپتان روہیت شرما 56 اور شبمن گل 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
