0

پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ عالمی بنک پاکستان کے پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہا ہے،حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی کی راہ پر گامزن کرے،عالمی بنک نے 2022 کے تاریخی سیلاب میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کیا۔متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن انتظامی مدد فراہم کرے گی۔نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین نے سوموار کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وفاقی وزیرِ خرانہ ومحصولات ڈاکٹر شمشاد اختر بھی شریک تھیں۔ناجے بنحسین نے وزیرِ اعظم کو عالمی بنک کے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی، سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں اور جنیوا میں عالمی بنک کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے اعلان کی گئی امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں