0

کرک یونیورسٹی میں تمام سیکشنز اور تدریسی شعبوں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس

کرک( مانند نیوز ) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک میں منگل کے روز تمام سیکشنز اور تدریسی شعبوں کے سربراہان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان منعقد ہوا جس کا مقصد یونیورسٹی میں طلباء کے اندراج کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں اور دیگر انتظامی ومالیاتی امور پر غورو خوص کرنا تھا۔
تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان نے وائس چانسلر کو طلباء کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ان کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے مختلف طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی موسم خزاں سمسٹر 2023 کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اجلاس میں، تدریسی معاملات، اور تعلیمی اہمیت کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے دوران خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے آنے والے سمسٹر میں طلباء کے زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ کی اہمیت کے بارے میں واضح ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور ان کی تربیت کے لیے یونیورسٹی کے عزم پر زور دیا۔
اجلاس میں آؤٹ ریچ کی کوششیں، اسکالرشپ کے بہتر مواقع، بہتر تعلیمی معاونت کی فراہمی، فیکلٹی کی تقرری اور کورس کی پیشکشوں میں توسیع کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ وسیع تر تدریسی پروگراموں کو شروع کیا جا سکے کیونکہ یونیورسٹی کا اجتماعی وژن تدریس اور تحقیق کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے۔
تمام شعبوں کے سربراہان نے وائس چانسلر کو اپنی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور فال سمسٹر 2023 کےلئے طلباء کی انرولمنٹ میں اضافے کے لئے اقدامات کرنے کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں رجسٹرار خوشحال خان خٹک یونیورسٹی، کرک ڈاکٹررفیع اللہ خان سمیت تمام شعبوں کے سربراہان نے شرکت

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں