0

الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ سوات کا سینکڑوں بیواوں اور مستحقین میں مشین اور جہیز پیکج تقسیم

سوات (مانند نیوز)بیواوں اور مستحقین میں مشین اور جہیز پیکج تقسیم الخدمت وومن ونگ سوات الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ سوات نے سینکڑوں بیواوں اور مستحقین میں مشین اور جہیز پیکج تقسیم کیا ۔ معاشرے کی غریب طبقہ کی پرورش اور نشونما جماعت اسلامی اپنا منشور سمجھتی ہے۔اور الخدمت کی خدمات اس کی ذندہ مثال ہے ۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع رابعہ پائندہ نے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ سوات کی ضلعی نگران زاہدہ کرم نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشرے کے کمزور طبقہ کو ساتھ لیکر چلنا ہے تاکہ ان کو معاشرے کا بہترین فرد بنا سکے۔پروگرام میں جمیلہ احمد، اقبال جھان اور دوسرے ذمہ دا ران نے بھی شرکت کی ۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں