0

بٹ خیلہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر رکشہ ڈرائیور کو قتل

بٹ خیلہ (مانند نیوز ) بٹ خیلہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر رکشہ ڈرائیور کو قتل اور تین خواتین سمیت چار افراد کو بجلی کرنٹ اورچریوں سے وار کرکے زخمی کردیا،زخمی ہونے والوں میں مقتول کی والدہ، بیوی، بھائی اور بہن شامل ہے،مقتول کے ورثا نے نعش کو سڑک پر رکھ کر ملزمان کے گرفتاری کے لیے احتجاج کیا، اے سی اور اے اے سی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ملاکنڈ لیویز نے شک کی بنا پر ایک شخص کو شخص کو گرفتار کرلیا۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق مسماۃ کابلئی بی بی زوجہ غنی سید ساکن محلہ اکبر اباد بٹ خیلہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گزشتہ رات وہ اپنے گھر کے صحن میں محو خواب تھے کہ اچانک کسی نے ان کے جسم پر بجلی کی اہنی تاروں سے کرنٹ دے کر جب وہ بیدا ہوئی تو ان کی بہو اور بچو ں کی چیخ و پکار سنی، جبکہ ایک نوجوان لڑکا جس نے کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے نے گیٹ سے نکل کر بھاگ گئے جب انہوں نے دیکھا تو ان کا بیٹا فاروق کی قتل شدہ نعش پڑی تھی جبکہ ان کی بہو مسماۃ (ن) بیٹی (ر) اور بیٹے رضوان سمیت وہ خود بھی زخمی ہوگئے، مقتول کے ورثا ء نے صبح نعش مین روڈ پر رکھ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا، اے سی اور اے اے سی بٹ خیلہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینگے جس پرمظاہرین منتشرہوگئے، ملاکنڈ لیوی نے شک کی بناء پر ایک نوجوان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں