شانگلہ(مانند نیوز)تحریک انصاف کے سینئررہنما تحصیل میئر وقار احمد خان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر دیا گیا۔ شانگلہ سے دیگر اہم گرفتاریوں کا امکان ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے دیگر تین اہم رہنماؤں کے خلاف وارنٹ جاری ہو چکا ہے جس میں تحصیل میرپورن عبدالمولا،تحریک انصاف شانگلہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن طوفان اور رضوان منیر شامل ہیں جن کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چاپے جاری ہیں۔منگل کے روز تھانہ کروڑہ کے پولیس نے تحصیل میئر وقار احمد خان کو آبائی علاقے شاہپور سے حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر پولیس ہیڈ کوارٹر الپوری منتقل کر تے ہوئے سوات سید شریف جیل بھیجا۔ انصاف لائر فورم وکلا کے مطابق آج بروز بدھ کو تحصیل میئر وقار احمد خان کی ضمانت پر رہائی کیلئے مقامی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔تحریک انصاف کا چیئرمین کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد شانگلہ میں تحریک انصاف کے درجنوں رہنماؤں جن میں وقار احمد خان شامل تھے تھری این پی او کے تحت مقدمات درج ہوئے تھے جن میں تین درجن سے زائد مقامی کارکنان اور سرگرم رہنماؤں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ یاد رہے کہ وقار احمد خان ایک ماہ سے زائد سعودی عرب میں مقیم تھے اور وہ گزشتہ دنوں ہی شانگلہ پہنچے تھے جہاں وکلا کے احتجاج میں انھوں نے انتظامیہ کے خلاف تقریر بھی کی تھی۔ شانگلہ کے مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شانگلہ انتقامی کاروائی پر اتر ائی ہے اور انھوں نے مخالف سیاسی جماعتوں کو خوش کرنے کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا کچھ کر رہا ہے یہ بھی واضح رہے کہ شانگلہ میں نو مئی کو ہونے والے احتجاج میں کوئی بھی اتنا خوشگوار واقعہ یا بدامنی نہیں ہوئی تھی تاہم اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ شانگلہ اور مقامی پولیس نے پی ٹی آئی کے کئی سرگرم کارکنان اور رہنماؤں کو جیل کی سیرکرواتے ہیں۔
