اسلام آباد(مانند نیوز)رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی وفد کا آذربائیجان میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ۔وفد کی قیادت چانسلر حسن محمد خان کررہے تھے۔پاکستانی سفیرسے بھی ملاقات کی۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وفد نے پاکستان ایمبیسی(باکو)میں بلال حئی(آذدر بئیجان میں پاکستانی سفیر)سے بھی ملاقات کی۔سفیر بلال حئی نے طبی تعلیم کے فروغ کے لیے رفاہ یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔اور اس طرح کے اقدامات کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وفد نے قیام کے دوران جن اداروں کا دورہ کیا۔ان میں ہسپتال،نرسنگ سکول،ماسکو میڈیکل یونیورسٹی باکو برانچ شامل ہیں۔بین الاقوامی کانفرنس آن میڈیکل ایجوکیشن(ICME )رفاہ یونیورسٹی کی جانب سے دنیابھر کے اداروں کے لیے طبی تعلیم کے عالمی معیارات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔رفاہ یونیورسٹی کے وفد کو آذربئیجان کی وزارت صحت میں بھی مدعوکیاگیا۔اس موقع پر آذربئیجان کےمسٹر تیمورموسیوف سے ملاقات کے دوران رفاہ یونیورسٹی کے چانسلر نے آذربئیجان میں طبی تعلیم کو فروغ دینے کے لیےمستقبل میں دو طرفہ تعاون پربھی تبادلہ خیال کیا۔
