تیمرگرہ(مانند نیوز )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب افتخار احمد کے زیر صدارت غیر قانونی بجلی کنکشن/ کنڈا مافیا کے خلاف ” ڈسٹرکٹ اینفروسیمنٹ کمیٹی” کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب عبدالولی خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی بارے میں فورم کو تفصیلی بریفینگ دی۔ ۔ ایگزیکٹیو انجنئیر پیسکو نے بجلی چوری اور بقایات جات کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ ہدایات ڈپٹی کمشنر۔ ۔ بجلی چوری ، میٹرز کو ٹیمپر کرنے والوں اور کنڈا مافیا کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے۔ تمام اہم سٹیک ہولڈر کا وٹس گروپ بنایا جائے اور روزانہ کے بنیاد پر، ریکوری، ایف، ائی۔ آئی ۔ آرز کی رپورٹ شئیر کیا جائے۔ ۔ ایگزیکٹیو انجنئیر پیسکو کو ہدایات کی کہ بجلی کے حوالے سے عوامی شکایات سیل قائیم کی جائے تاکہ بجلی کے حوالے سے عوامی شکایات کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ ۔ تمام سٹیک ہولڈر اسسٹنٹ/ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ کوارڈنیشن رکھیں۔ ۔ تمام اسسٹنٹ کمشنر ہفتہ میں ایک بار تحصیل اینفورسمینٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں۔ ۔ بجلی بل نادہندگان کو نوٹس جاری کریں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ ۔ پولیس کو ہدایات کی کہ مراسلوں پر بروقت کاروائی کریں۔تمام سٹیک ہولڈر ہر تحصیل میں روزانہ کے بنیاد پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کریں۔میٹنگ میں ایس۔ڈی۔او، جے،ڈی۔او پیسکو، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال، نمائیندہ پولیس اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔
