0

ہنگو پولیس،انتظامیہ اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی

ہنگو(مانند نیوز) ہنگو پولیس،انتظامیہ اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی،غیر ملکی برانڈ کی جعلی بیٹریاں بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،دو ملزمان گرفتار،لاکھوں مالیت کی بیٹریاں اور مٹیریل قبضے میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،ایس ڈی پی او امجد حسین اور ایس ایچ او سٹی فیاض خان کی ہنگامی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی معلومات پر ہنگو پولیس نے جعلی بیٹریاں بنانے والی فیکٹری پکڑی لی،دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ایس ڈی پی او ہنگو امجد حسین اور ایس ایچ او سٹی فیاض خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران گرفتار جعل سازوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی او امجد حسین نے بتایا کہ حسا اداروں کی معلومات پر ہنگو سٹی پولیس،انتظامی افسران اور حساس اداروں نے مل کر ٹل روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ایک ہزار سے زائد غیر ملکی بیٹری کمپنی کی مختلف سائز اور کیپسٹی کی بیٹریاں اور دیگر مٹیریل قبضے میں لے لیا گیا۔امجد حسین نے بتایا کہ جعلی بیٹری کے کارخانے سے ٹونکس کمپنی کے مونو گرام ،145 پیٹری کور،تین عدد ٹاپ کور کرنٹ بلٹ،21 چوری کوئلہ ،اور تیں بیک سپیشل مٹی اور بڑی مقدار میں تیزاب قبضے میں لے لیا گیا اور دو ملزمان قاسم خان اور محمد اسماعیل کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 419/ 420/سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایس ڈی پی او امجد حسین نے بتایا کہ ہنگو سٹی پولیس کی طرف سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اور ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او نثار احمد خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس بھر پور انداز میں اپنے فرائض انجام دینے اور کاروائیوں میں مصروف ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں