0

ملاکنڈ بورڈ نتائج کا اعلان مانند پر دستیاب ہیں

چکدرہ(نمائندہ مانند ) ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ چکدرہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے لڑکیوں نے میدان مار لیا ہےسائنس اور آرٹس گروپ میں صرف ایک پوزیشن لڑکے کو نصیب ہوئی پارٹ ون کے 35728 امیدواروں میں سے 28260 امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ 79.1 فیصد رہاپارٹ ٹو میں 33588 امیدواروں میں سے 30857 امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ 91.87 فیصد رہاپہلی تین پوزیشن پر لڑکیاں براجمان ۔ نتائج کے مطابق اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے طیبہ اکرام قاضی رول نمبر 314957 نے 1035 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہےایڈورڈ کالج تیمرگرہ کے عاتقہ جاوید رول نمبر 312119 نے 1012 نمبرات لے کردوسری پوزیشن حاصل کی ہےاسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ کے فائقہ شمس رول نمبر 315009 نے 1009 نمبرات لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ کے محمد عمران رول نمبر 334181 نے آرٹس گروپ میں 959 نمبرات لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں