اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں ایک ہفتے سے جاری جشن خزان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2023 اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افس اپر چترال کے زیر انتظام جشن خزان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا اج اختتام ہوگیا۔ اختتامی میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان تھے۔فائنل میچ موڑکہو فٹبال کلب اور سہارا کلب کشم کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔اس موقع پر عثمان سیرنگ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اج کے فائنل میچ میں سہارا فٹ بال کلب کشم نے موڑکہو فٹ بال کلب کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کھیل اپر چترال کے مشترکہ تعاون سے جاری فائنل میچ کو ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے خوب انجوائے کیا۔
